• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یرغمالیوں کی بازیابی ، امریکا پاکستان کے اندر آپریشن کیلئے تیار تھا

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اگرپاک فوج یرغمالی خاندان کو بازیاب کرانے کیلئے فیصلہ کن کارروائی نہ کرتی تو امریکا پاکستان کے اندر خود آپریشن کرنے کیلئے تیار بیٹھا تھا اور خاندان کی بازیابی کیلئے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو مارنے والی نیوی سیلز ٹیم 6بھی تشکیل دی گئی تھی جس نے ریہرسل بھی شروع کردی تھی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس حوالے سے بریفنگ بھی دی جاچکی تھی، پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے انٹیلی معلومات ملنے کے بعد پاکستانی حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر واضح پیغام دیا تھا کہ آپ مسئلہ حل کریں یا پھر امریکا خود کرے گا۔

نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے ’’سی آئی اے‘‘ کا ایک جاسوس طیارہ (ڈرون) گزشتہ ماہ شمال مغربی پاکستان میں محوپرواز تھاکہ اس دوران کچھ غیرمعمولی چیز دیکھنے کو ملی ، ایک نوجوان خاتون اور بچے بھی عسکریت پسندوں کے کیمپ میں موجود تھے ، انٹیلی جنس تجزیئے کے بعد حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ پانچ سال قبل اپنے خاوند سمیت افغانستان سے اغواہونے والی امریکی خاتون ہوسکتی ہے۔

اعلیٰ امریکی حکام کے مطابق مغویوں کی موجودگی کے اشارے ملنے کے بعد عسکری منصوبہ سازوں نے بازیابی کیلئے نیوی سیل ٹیم 6؍ تشکیل دی جو کہ کمانڈوز کا ایک گروپ ہے جس نے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو مارنے کیلئے بھی آپریشن کیا تھا لیکن کچھ خدشات کی وجہ سے پھر آپریشن منسوخ کردیا گیا، ایک دن بعد سی آئی اے کو معلوم ہوا کہ دہشت گردوں نے فیملی کو کیمپ سے باہرنکالا اور پاکستان کے قبائلی علاقے کی طرف روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین