• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے پر51 ارکان پارلیمان کی رکنیت بحال

Todays Print

ملتان (نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے پر51 اراکین سینٹ ،قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹ ارکان عطاء الر حمٰن اور تاج محمد آفریدی کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے ۔

اراکین قومی اسمبلی میں چوہدری حامد حمید ، عابد علی ، ناصر اقبال بوسال ، محمد خان ڈاہا ، کنور نوید جمیل ، عبدالرشید گوڈیل ، شہزادی عمرزادی ٹوانہ ، محمد ناظر خان ، محمد جمال الدین ، محمد عرفان ڈوگر ، اویس احمد خان لغاری ، میاں امتیاز احمد ، سہیل منصور خواجہ ، فرحانہ قمر کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین