• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار حصص، زبردست تیزی کے باعث 825 پوائنٹس کا اضافہ، 41 ہازار کی سطح عبور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج سیاسی تناؤمیں کمی کے مثبت اثرات مندی کے بادل چھٹنے لگے، 100 انڈیکس 824.62 پوائنٹس کے اضافے سے 41558.07 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں ایک کھرب 32 ارب 10 کروڑ 92 لاکھ 97 ہزار 316 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 31 کروڑ 38 لاکھ 13 ہزار 221 روپے کی تیزی رونماہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 9 کروڑ 40 لاکھ 57 ہزار 750 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور100 انڈیکس 824.62 پوائنٹس کے اضافے سے 41558.07 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 301 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 70 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 23 کروڑ 21 لاکھ 72 ہزار 890 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 50 کروڑ 26 لاکھ 13 ہزار 930 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 8 ارب 10 کروڑ 23 لاکھ 64 ہزار 426 روپے سے بڑھ کر 85 کھرب 40 ارب 21 کروڑ 16 لاکھ 61 ہزار 742 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 30 لاکھ 87 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔جبکہ 30 انڈیکس بھی 369.96 پوائنٹس کی تیزی سے 21112.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد آل شیئر انڈیکس میں 514.24 پوائنٹس کی تیزی رہی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل انڈیکس 54.04 پوائنٹس کی تیزی سے 15415.26 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل انڈیکس 185.83 پوائنٹس کے اضافے سے 18339.96 پوائنٹس پر بند ہوا سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 570.37 روپے کے اضافے سے 12570.37 روپے پر بند ہوئی۔سب سے زیادہ مندی پاک ٹوبیکو اور شپہائر فائیبر ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔
تازہ ترین