• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سہولتوں کی فراہمی سے آبادگار مطمئن ہیں،مظفر حسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آبا دگار سندھ میں فرا ہم کی جا نے والی سہولتو ں سے مطمئن ہیں۔ان خیالات کا اظہارچیئر مین مجلس قا ئمہ سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نےسندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ سینٹ کی مجلس قا ئمہ برائے تحفظ قو می خورا ک و تحقیق کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلا س میں سینیٹر حمزہ ،بریگیڈیئر جان کینتھ ولیم ،وزیر تحفظ قو می خوراک وتحقیق سکندر حیا ت بوسن چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن ،ڈائریکٹر جنر ل پاکستا ن ایگریکلچر ریسرچ کو نسل امجد پر ویز ،منیجنگ ڈائریکٹر پا سکو محمد خان خا ور اور دیگر سینئر افسرا ن نے شرکت کی ۔اجلاس میں سندھ میں پا سکو کیلئے سرکاری زمین کی دستیا بی ،پا سکو کے زیر انتظا م موجود گندم کی سندھ میں فرو خت اور محکمہ خوراک سندھ و پا سکو کے ما بین روابط کے استحکام پر غو ر کیا گیا ۔چیف سیکریٹری رضوان میمن نے اجلا س کو آگا ہ کیا کہ عمر کو ٹ ،سانگھڑ اور نو شہرو فیرو ز میں سر کا ر ی اراضی دستیا ب ہے جبکہ صو بے کے تمام اضلا ع میں سروس سینٹرز کا م کر رہے ہیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سر وس سینٹر کے ذریعہ پا سکو کو اسکی خدمات کی انجا م دہی میں سہولتیں فرا ہم کر یں گے ۔اس سلسلے میں پا سکو کے تما م کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے روابط کو فروغ دے گی ۔چیف سیکریٹری نے با ہمی روابط کے استحکام کے سلسلے میں بھر پو ر تعا ون کا یقین دلا یا ۔
تازہ ترین