کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے سینٹرل ڈپازٹری سسٹم کےموجودہ اور نئے اکاؤنٹس کی رجسٹریشن معلومات میں انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبرفراہم کرنا لازمی قراردیاہے۔ کمپنیز ایکٹ 2017کے سیکشن 242کے تحت اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ تمام کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصص یافتگان کو ڈیویڈنڈ کی ادائیگی الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں کریں ۔سرمایہ کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سینٹرل ڈپازٹری سسٹم اکاؤنٹ کے ٹائٹل ہولڈرکا انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر سی ڈی سی کو اور فزیکل حصص کیلئے اپنے رجسٹرار کو 31اکتوبر2017 تک فراہم کردیں۔