• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ 20ارب ڈالرزکی سطح پر پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کو ان فلوز کی مد میں 37کروڑ ڈالرز کی وصولی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر20ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 13اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر38کروڑ9لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 19ارب67کروڑ ڈالرز کی سطح سے بڑھکر 20 ارب5کروڑ29لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ،اسٹیٹ بینک کے ذخائر36کروڑ97لاکھ ڈالرز اضافے سے 14ارب15کروڑ76لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائرایک کروڑ12لاکھ ڈالرز اضافے سے 5ارب89 کروڑ53لاکھ ڈالرز ریکارڈ کئے گئے ۔
تازہ ترین