کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ نے جمعرات کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا ، اس موقع پر کمیٹی کو کے پی ٹی افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر حاصل بزنجو کے علاوہ کمیٹی کے چیئر مین سید غلام مصطفی شاہ ، ڈاکٹر عارف علوی ، میر اعجاز حسین جھکرانی ، ، چوہدری محمد طفیل ، رانا محمد حیات خان ، مہر اشتیاق احمد ، مسز محی الدین جمالی ، شاہین شفیق ،روبینہ خورشید عالم ، پیر محمد اسلم ، خلیل جارج، عامر علی خان مگسی اور ملک محمد عامر ڈوگر موجود تھے۔