• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپ نے پری شپمنٹ انسپکشن کی تجویزمسترد کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین چوہدری سمیع اللہ نعیم کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سید جاوید اختر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئر مین رفیق سلیمان ، پیر سید ناظم حسین شاہ ، عبدالکریم میمن ڈائریکٹرٹی ڈی اےبھی موجود تھے، میٹنگ میں چوہدری سمیع اللہ نعیم نے کہا کہ حکومتی قومی ادارے رائس ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ ملکی کی بر آمدات میں اضافہ ہو، انہوں نے کہا کہ ٹی ڈیپ کی جانب سے چاول کی ہر شپمنٹ پر پری شپمنٹ انسپکشن کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف رائس ایکسپورٹرز کی لاگت میں اضافہ ہوجائے گا بلکہ ایکسپورٹرز اور خریدار کے درمیان تعلقات میں بھی فرق آسکتا ہے ،سینئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان نے اس موقع پرٹی ڈیپ سے درخواست کی کہ رواں سال بھیجے جانے والے ریپ کے تجارتی وفود کیلئے سبسڈی فراہم کی جائے جس پر ڈائریکٹر جنرل ٹی ڈی اےنے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا، رفیق سلیمان نے قطر کے حکومتی ادارے سینٹرل ٹینڈر کمیٹی کے ٹینڈر میں پاکستانی چاول کی عدم شرکت پرٹی ڈیپ کو فوری اقدام کی اپیل کی،چاول کی شپمنٹ کیلئے سر ٹیفیکٹ آف اوریجن کے اجراء کیلئے جلد اقدام کرنے کا مطالبہ کیا، ڈائریکٹر جنر ل ٹی ڈی اے نے برآمدی چاول کی قیمتوں کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کیلئے ریپ اور ٹی ڈی اے کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین