• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی کے تنازع پر فائرنگ، حادثات و واقعات میں 5 افراد ہلاک، 16 زخمی

خیرپور   + جیکب آباد+  عمرکوٹ(بیورو رپورٹ + نا مہ نگا ران) اراضی  کے تناز ع پر   فائرنگ، حا د ثا ت و و ا قعا ت میں5 ا فراد ہلا ک ،  16ز خمی    ہو گئے خیرپور کوٹ لالو میں اراضی کے تناز ع پر راجپر برادری کے دوگر وپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص گل حسن راجپر شدید زخمی ہو گیا جس کو نازک حالت میں تعلقہ اسپتال فیض گنج پہنچایا گیا جبکہ دونوں گر وپوں کی فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ نصرپور نامعلوم چور کریانہ اسٹور اور اسپیر ہار ٹس کی دکان کے تالے توڑ کر لاکهوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور دو لا کھ روپے نقد چرا کرلے گئے۔ٹھری میرواہسگیوں لنک روڈ پر موٹرسائیکلوں میں آمنے سامنے تصادم کے باعث دو خواتین سمیت پا نچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں گل محمد،تیمور،8 سالہ بچہ مسلم اور دیگر شامل ہے جن کو مقامی اسپتال داخل کیا گیا۔ جیکب آباد تیز رفتار مسافر وین ا لٹنے کے نتیجے میں 60 سالہ حرمت خاتو ن سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ا سپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا ہے۔ شہدادپور کاٹن فیکٹری کے قریب اسکول کے بچے لے کر جانے والا رکشہ الٹ گیا جس میں سوار طالبعلم سری رام ہلا ک اور 2بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لایا گیا ۔عمرکوٹپتھورو کے بچابند اسٹاپ پر نامعلوم چور یوسی کونسلر رستم آرائین کی دکان کا تالا توڑ کر پچاس موبائل فون اور پانچ ہزار روپے نقد لیکر فرار ہوگئے ۔ اکڑی اسٹیشن کے قریب 20 سالہ نوجوان گوبھیو ولد کاریو کولہی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ گھارو بھگان شہر سے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لا ش گاڑھو کے قریبی جنگل سے برآمد ، 2ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔ٹھٹھہمسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بدین کا رہائشی 42 سالہ حنیف دھاندل موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا۔گڑھی خیروپانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے 10 سالہ لڑ کی ہلاک ہو گئی ۔
تازہ ترین