• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص، آتشزدگی کے واقعات میں کار اور گھر جل گئے

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص میں آتشزدگی کے واقعات میں کار اور گھر جل گئے۔ا طلاعات کے مطابق میرپورخاص کے رہائشی وکاروباری علاقے ڈھولن آباد میں واقع ایک میڈیکل سینٹرکے سامنے کھڑی کار میں اچانک پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے جب آگ بجھانے کی کوشش کی تو گاڑی میں پانی ہی نہیں تھا، لوگوں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا۔ تاہم اس وقت تک کار مکمل طور پر خاکستر ہوچکی تھی۔ دریں اثناء نورشاہ کالونی میں محمد سلیم نامی ایک شخص کی مکان کی چھت کے ایک حصہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے باورچی خانہ اور دیگر حصہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آتشزدگی سے باورچی خانہ اور گھریلو سامان کو شدید نقصان پہنچا۔
تازہ ترین