• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھیوں کے ووٹوں سے منتخب ہونیوالے ووٹ کا تقدس پامال کررہے ہیں،ایس ٹی پی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سانحہ ٹھوری پھاٹک کی یاد میں ترقی پسند ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے پارٹی کے قائم مقام چیئرمین جام فتاح سمیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوری پھاٹک کے شہداءسندھ کے شہداءہیں، سانحہ ٹھوری پھاٹک میں بے گناہ سیاسی کارکنوں کو شہید کرکے سندھ کےعوام کے شعور کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن سندھ میں آج بھی قوم پرست سیاست زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہےکہ سندھ پر غیروں کے حملوں کے خلاف سندھیوں نے جراتمندی سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے معاشی وسائل پر قبضہ کیا گیا ہے، سندھ کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے سندھیوں کے ووٹ کا تقدس پامال کررہے ہیں، 18 اکتوبر کے شہداءکو یاد کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے شہداءکی ایف آئی آر اور ورثاءکی دیکھ بھال کی ہے۔ سانحہ ٹھوری پھاٹ کی برسی کی تقریب میں منصور قادر جونیجو، سحر رضوی، پروفیسر عزیز عمرانی سمیت پارٹی رہنما ڈاکٹر عبدالحمید میمن، گلزار سومرو، ڈاکٹر سومار منگریو، ہوت خان گاڈھی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین