• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی بی اے سٹی کیمپس کے جہانگیر صدیقی آڈیٹوریم میں سیمینار منعقد ہوا جس میں کراچی میں آٹزم اسپیکٹرم ویلفیئر ٹرسٹ آفس کے قیام اور سندھ میں آٹزم آگہی مہم کرنے کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر ٹرسٹ کی چیئرپرسن رخسانہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹزم سے متعلق آگہی کی ضرورت ہے خصوصاً ڈاکٹرز، اساتذہ اور ٹیچرز میں اس حوالے سے آگہی ضروری ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں حکومت کی کوششوں کی تعریف کی اور مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن (ایم جے ایس ایف) کے کردار کو سراہا جن کے تعاون سے 2015میں لاہور میں آٹزم ٹرسٹ قائم ہوا اور کراچی میں بھی یکم اکتوبر کو ٹرسٹ آفس قائم ہوا۔ اختتامی تقریر میں ایم جےا یس ایف کی چیئرپرسن مہوش جہانگیر صدیقی نے پاکستان بھر میں فائونڈیشن کی جانب سے کئے گئے کاموں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر خصوصی تعلیم کے سیکرٹری ڈاکٹر شلوانی نے آٹزم اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں کراچی میں پہلا آٹزم گلستان جوہر کے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میں قائم کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارم رضوی، ڈاکٹر سلمیٰ خلیل، صنم حفیظ اور عصمہ احمد نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین