• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز،ڈسٹرکٹ سیشن جج نے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا

نوشہرو فیروز(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ سیشن جج کی ہدایات پر تھرڈ سول جج کے مختلف اسکولوں کے دورےتھرڈ سول جج اور جڈیشل ماجسٹریٹ نوشہروفیرو غلام مدنی میمن نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہروفیروزکی ہدایت پرمختلف اسکولوں کے درورے کئے اس موقع پر دورے کے دوران سول جج غلام مدنی میمن نے اساتذہ ، عملے کی حاضری اورطلباء کی انرولمنٹ اور حاضری کا جائزہ لیا۔ سول جج نے حکم دیا کہ اسکولز کے ایس ایم سی فنڈز کا استعمال کر کے اسکولوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تعلقہ کے تمام اسکولوں کے گزشتہ پانچ سال کا ایس ایم سی فنذز کا حساب فراہم کیا جائے سول جج نے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایات دیں کہ صفائی،اور بچوں کو بیٹھنے کے لئے فرنیچر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور باتھ روم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین