• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلبہ جاری،طلبہ کا جوش و خروش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلباء جاری ہے جس میں طلبہ جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیِ ۔ چوتھے روز مقابلہ ملی نغمہ منعقد ہواجس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ پروگرام کی صدارت بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کی۔ ججزکے فرائض قمر جگجیت، عائشہ خان اور لیلہ غزالہ نے ادا کئے جبکہ کمپیئرنگ فہیم دانش نے کی۔ اس موقع پروفیسر سعید الدین نے کہا کہ ملی نغمے قومی جذبے کے آئینہ دار ہوتے ہیں انہوں نے الحاق شدہ تعلیمی اداروں میں موجود خوش آواز طلبہ اور طالبات کو سراہا اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد دی۔پروگرام میں اسکولوں کے اساتذہ کرام، والدین اوردیگر نے بھی شرکت کی۔ نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن صائمہ مسکان، ای اے بی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول اورنگی ٹائون، دوسری پوزیشن مختار سلیم، اقبال حفاظ بوائز سیکنڈری اسکول جبکہ تیسری پوزیشن عائشہ ناز، بشریٰ ماڈل سیکنڈری اسکول نے حاصل کیں۔ مقابلوں پر مشتمل ہفتہ طلبہ کا پانچواں اور آخری پروگرام جمعہ کو منعقد ہو گا۔ دریں اثنا تیسرے روز اردو تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن سیدہ مبشرہ، اقبال حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول الحمرا سوسائٹی، دوسری پوزیشن بشریٰ حسین، رینجرز پبلک اسکول جبکہ تیسری پوزیشن ابیحہ زیدی، ہادی اکیڈمی نے حاصل کیں تھیں۔
تازہ ترین