• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو کی سینیٹ کااجلاس،وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے فیصلے کالعدم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اُردو یونیورسٹی کی سینیٹ نے اپنے اجلاس میں موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دیدیا ہے اورانہیں ہٹانے کے گزشتہ سینڈیکیٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جب کہ قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا فیصلہ روک لیا ہے ڈاکٹر الطاف کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا فیصلہ سینڈیکیٹ کے گزشتہ اجلاس میں کیاگیا تھا تاہم نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باعث وہ چارج نہیں لے سکے تھے اور چارج ڈاکٹر ظفراقبال ہی نے سنبھالا ہوا تھا ۔سینڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین اشرف قاضی نے کی۔وفاقی محکمہ تعلیم کے افسر رفیق طاہر بھی اجلاس میں شریک ہوئے تاہم وائس چانسلرڈاکٹر ظفر اقبال اجلاس میں نہیں آئے۔ دریں اثناء وفاقی اُردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے ایک رکن نے جنگ کو بتایا کہ ڈاکٹر الطاف کی عمر 70سال سے زائد ہے اور ان کی تقرری عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوگی کیوں کہ سپریم کورٹ پہلے ہی ریٹائرلوگوں کو فارغ کرنے کے احکامات دے چکی ہے۔
تازہ ترین