• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن اور بداخلاقی، ہمارے معاشرے کا حصہ بن چکی ہے، تربیت و اصلاح کا فقدان نظر آتا ہے۔ یہ وہی مقدس سرزمین ہے جس میں ایک دوسرے پر، بے جا الزامات لگائے جاتے ہیں۔ ایک دوسرے پر تہمت کے تیر برسانا ہمارا شیوہ بن چکا ہے۔ یہ بھی اسی ملک ہی کا واقعہ ہے، جب ایک انصاف فراہم کرنے والے وکیل کے گھر، بچی پر تشدد ہوتا ہے۔ اسی وطن عزیز میں، ’’پنچائیت‘‘ کے نام پر بدترین ظلم ہوتا ہے۔ کیا یہ ہمارا اخلاقی زوال نہیں اسلام تو درو کی بات ہے کیا انسانیت سے بھی گری ہوئی حرکت نہیں ہے۔ کبھی حکمرانوں کی طرف سے آئینی شقوں کے نفاذ کے ’’بے وفا وعدے‘‘ کیے جاتے ہیں۔ عدالتی قوانین، صفحۂ قرطاس کی زینت بن چکے ہیں۔ ملک و قوم دن بدن انحطاط کا شکار ہے۔ آئیے، زوال کے اس دور میں، ترقی کی پہلی اینٹ بنیں۔ تاریکی کے اس پُرخار راستے میں، اجالے کی پہلی کرن بنیں۔
(خلیل الرحمان)
khalilurrehman@hotmail.com

تازہ ترین