• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا بازیاب نہ ہوئے تو تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہیگی،علامہ حسن ظفر

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)ملت تشیع کے لاپتا افراد کی عدم بازیابی ا کے خلاف بزرگ شیعہ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نےجوگزشتہ دو ہفتوں سے بغدادی تھانہ لیاری میں احتجاجاً گرفتار ہیں نے تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر ہمارے نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے حوالے سے آئے دن رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں لیکن حکومت سمیت دیگر اعلی حکام دانستہ انجان بنے بیٹھے ہیں،،ہمیں بتایا جائے کہ ملت تشیع کے گمشدہ نوجوان زندہ بھی ہیں یا انہیں مار دیا گیا ہے۔اگر ان پر کوئی الزام عائد ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ہم پرامن جدوجہد کے ذریعے اپنا آئینی حق مانگ رہے ہیں مگر ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ہماری اس تحریک میں تمام شیعہ تنظیمں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز سے بھوک ہرتال شروع کر دی ہے اور اگر ملت کے نوجوانوں کو بازیاب نہ کیا گیا تو تادم مرگ یہ بھوک ہرتال جاری رہے گی۔
تازہ ترین