• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری حدودکی خلاف ورزی،18 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی سمندری حدود میں غیرقانونی طور پر شکار کرنے والے بھارتی ماہی گیروں کو ضلع غربی کی عدالت نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سلمان امجد صدیقی کی عدالت میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والے18 بھارتی ماہی گیروں کو پیش کردیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان تین لانچوں پر سوار تھےاور پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیوں کا شکار کررہے تھے، ملزمان سے دستاویزات، قومی شناختی کارڈ اور شکار کرنے کا اجازت نامہ طلب کیا گیا جو وہ پیش نہ کرسکے۔ عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمان کے خلاف تھانہ ڈاکس میں فارن و فشری ایکٹ کے تحت سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان میں وینو، پٹو،موہن،ج ینڑا ،پانسہ،پونجا،بھیکو،دھیرو،مکو،مالا، سگن ناگش، سادھا، ہریش، بھالو،اکشے،ہری اور اروند شامل ہیں۔
تازہ ترین