• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور صو بائی حکومتوں نے کے الیکٹرک کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،اشرف قریشی

کراچی(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اشرف قریشی نے کہاہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کیلئے’’ایسٹ انڈیاکمپنی ‘‘بن گئی ہے اربوں روپے صارفین سے لوٹنے کے باوجود اسے پوچھنے والا کوئی نہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ے الیکٹرک کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہےہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی والنٹیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر رشید زمان ،طاہر اعوان سے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا، اشرف قریشی نے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی اصلاحات نافذکرنےکی بجائے بھاری سودپرقرض لیکر قوم کو گروی رکھ رہی ہے۔
تازہ ترین