• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی کیس،ملزمان کی ضمانت خارج،جیل بھیجنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس کو آپریٹو سوسائٹی میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں ملزمان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے رو برو جمعرات کو پاکستان پوسٹ آفس کو آپریٹیو سوسائٹی کی زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ملزمان کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران عدالت نےفیصلہ سنایا کہ محکمہ بورڈ آف ریونیو کے افسر ضمیر احمد،خزانچی سوسائٹی یونس بلوچ اور بلڈر حاجی اسماعیل کوضمانت نہیں دی جاسکتی،عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہاکہ ملزموں کے خلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے متاثر کن شواہد پیش کیے گئے جن کی روشنی میں ملزموں کی ضمانت میں توثیق نہیں کی جاسکتی،عدالت نے نیب افسران کوحکم دیا کہ ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔
تازہ ترین