• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی غیر سنجیدگی نےعوامی مسائل میں اضافہ کر دیا،نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلدیہ کراچی اور صوبائی حکومت کی نا اہلی اور غیر سنجیدگی نے کراچی کے عوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے جو کام حکومت اور صوبائی اداروں کے کر نے کے ہیں وہ عوام کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال بلاک 10یوسی 23(شانتی نگر) کے علاقے نیشنل سیمنٹ سوسائٹی چھاچھی چوک پر 12انچ قطر کی تقریباً 500فٹ سیوریج لائن کے افتتاح کے موقع پر اہلِ محلہ ،معززین علاقہ اور جما عت اسلامی کے کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔سیوریج لائن جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی اور اہلِ محلہ کے تعاون سے بچھائی گئی ہے،حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران اور اہل ِ محلہ کو یہ کام سر انجام دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے اور شہریوں کو مسائل سے نجات دلوا سکتی ہے،افتتاحی تقریب سے جماعت اسلامی ضلع شر قی کے امیریونس بارائی ،یوسی 23جماعت اسلامی کے قائم مقام ناظم اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ دار شوکت نے بھی خطاب کیا اور سیوریج لائن کے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،قائم مقام امیر زون گلشن اقبال خواجہ یوسف اور دیگر بھی مو جود تھے ۔
تازہ ترین