• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں خاتون اور ایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی، تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5C/1مکان نمبر L-135میں مزدور سیکنڈ فلور کی شیٹرنگ باندھ رہے تھے کہ اس دوران 40 سالہ مزدور نے گلے میں کپڑے کی مدد سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت علی اکبر ولد دریا خان کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی سرجانی کا رہائشی اور آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا،نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب واقع صائمہ برج ویو اپارٹمنٹ کی رہائشی 25 سالہ شبانہ زوجہ مجید نے گھریلوں پریشانی سے تنگ آکر گلے میں رسی کی مدد سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
تازہ ترین