• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار جوش و خروش سے منایا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہندو برادری نے جمعرات کو دیوالی کا تہوار اپنے عقیدے کے مطابق جوش و خروش سے منایا، دیوالی کے لیے شہر کے مختلف مندروں، گھروں اور ہوٹلوں میں تقریبات منعقد ہوئیں،لکشمی دیوی کی پوجا کی گئی،دعوتوں کا اہتمام کیا گیا دوستوں، رشتے داروں میں تحائف تقسیم کیے گئے، یہ تہوار ہندو عقیدے کے مطابق اندھیرے پر روشنی، نادانی پر عقل، برائی پر اچھائی اور مایوسی پر اُمید کی فتح کی علامت ہے، سب سے بڑی تقریب سوامی نارائن مندر میں منعقد ہوئی،دیوالی کی تقریبات پانچ روز تک جاری رہیں گی۔
تازہ ترین