• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،متحدہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی شکیل احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی خدمت اور عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، 2018ء کے انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجے گی،انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے قیام پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا اور ہمیں اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں سے حاصل ہونے والے اس پاکستان سے بے حد پیار ہے،انچارج ڈسٹرکٹ ویسٹ عبدالحق نے کہا کہ غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے،رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے کہا کہ پورے پاکستان میں یہ اعزاز صرف اور صرف ایم کیو ایم پاکستان ہی کو حاصل ہے کہ جس نے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوانوں میں بھیجا،انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کے قیام کیلئے قربانیاں دی تھیں اور ہمیں بقاء و استحکام پاکستان کیلئے بھرپور کرادار ادا کرنا ہوگا۔
تازہ ترین