• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت کے استحکام کے لئے مدارس کو بنیادی کردار ادا کرنا ہے، مولانا محمد خان شیرانی

کراچی ( پ ر) اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چئیرمین اور سینئر سیاستدان مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اتحاد ، امن ، محبت اور رواداری دین اسلام کی ترجیحات ہیں اور مدارس کی ترجیحات بھی یہی ہونی چاہئیں ۔ وہ جامعۃ الاحسان الاسلامیہ منظور کالونی کے دورے کے موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر جامعۃ الاحسان کے مدیر مولانا احسن سلفی ، سید عامر نجیب ، محمد اشرف قریشی ، مولانا اسحاق نذیر ، مولانا الیاس اثری ، مولانا عبد الوکیل ناصر بھی موجود تھے ۔مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مدارس میں مسلمانوں کی پسپائی کے اسباب کو بھی موضوع بحث بنانا چاہئے تا کہ فارغ ہونے والے طلباء مستقبل میں قوم کی درست رہنمائی کر سکیں ۔ انھوں نے کہا کہ امت کے استحکام کے لئے مدارس کو بنیادی کردار ادا کرنا ہے ۔ دینی اور سائنسی و فنی علوم کو ایک دوسرے کا معاون بنانے کی ضرورت ہے یہ علوم ایک دوسرے کی ضد نہیں ایک دوسرے کی طاقت ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ مدارس استحکام پاکستان کے تقاضے سمجھتے ہیں اور ان کی تمام تر سرگرمیاں ملکی مفادات کے تابع ہیں ۔
تازہ ترین