• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ کیلئے نئی مشکل، بولنگ ایکشن پھر مشکوک قرار

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دیدیا۔ انہیں14 روز میں اپنے ایکشن کی جانچ کروانی ہو گی تاہم اس دوران ان کے بولنگ کرانے پر پابندی نہیں ہو گی۔ بھارتی امپائر ایس روی، پاکستانی امپائر احسن رضا، ٹی وی امپائر رچرڈ کیٹل برا ، فورتھ امپائر شوذب رضا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے سری لنکا کے خلاف ابوظبی میں تیسرے میچ میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔ قواعد کے مطابق 14 روز کے اندر ان کا آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں جائزہ لیا جائے گا جس میں اگر ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد سے اوپر پایا گیا تو وہ ایک بار پھر پابندی کی زد میں آجائیں گے۔ میچ میں محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ میچ آفیشلز نے آئی سی سی کو رپورٹ دی ہے کہ انہیں 37 سالہ اسپنر کے ایکشن کے قانونی ہونے کے حوالے سے تحفظات ہیں اور یہ رپورٹ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو بھی دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین