• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسٹیڈیم کی بحالی کا کام دو ہفتے میں شروع ہوگا، ٹھیکہ دیدیا گیا

  کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) فروری میں نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کو ممکن بنانے کے لئے آئی سی سی کی منظور شدہ سیکیورٹی کمپنی کے دو نمائندے 22اکتوبر کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔ جمعرات کو اسپیشل برانچ کی ایک ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ یہ ٹیم غیر ملکی وفد کے لئے ایک پریزینٹیشن تیار کرے گی۔ اسپیشل برانچ کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا سیکیورٹی نکتہ نگاہ سے مکمل فلم بندی کی۔ اسی پریزنٹیشن کی بنیاد پر آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم کو قائل کیا جائے گا کہ کراچی محفوظ شہر ہے۔ دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کا ٹھیکہ این ایل سی کو ایوارڈ کردیا ہے جو دو ہفتے میں کام شروع کردے گی۔ نجم سیٹھی نے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بتایا کہ پی سی بی نیشنل اسٹیڈیم کی بحالی پر کام کر رہا ہے اس حوالے سے نیشنل انجینئرنگ سروس پاکستان کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ جو پی سی بی کا کنسلٹنٹ ہے۔
تازہ ترین