• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز کیلئے ایک ہی ٹیم بنے گی، سری لنکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کرکٹ نے واضع کیا ہے کہ جو کھلاڑی پاکستان کے خلاف لاہور کا ٹی 20 کھیلنے سے انکار کریں گے انہیں پوری سیریز میں ٹیم سے باہر رکھا جائے گا۔ تینوں میچوں کے لئے ایک ٹیم بن رہی ہے جس کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا۔ جمعرات کو چیف سلیکٹر گریم لیبرائے نے کہا کہ اس وقت بورڈ کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے قائل کررہا ہے اس بارے میں فیصلہ اگلے24 گھنٹے میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں پالیسی بیان بورڈ اور وزارت کھیل دے گی سلیکٹرز نہیں، بورڈ نے یہ پالیسی بنائی ہے کہ ایسی ٹیم تشکیل دی جائے جو پہلے ابوظبیمیں دو میچ کھیلے پھر وہی کھلاڑی لاہور کے لئے سفر کریں۔ لیبرائے نے کہا کہ بورڈ ہر کھلاڑی سے انفرادی طور پر بات کررہا ہے اس لئے ہمیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سری لنکا بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے دو اراکین کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں۔ جمعے کو صورتحال واضح ہوجائے گی۔ دریں اثنا بعض رپورٹس کے مطابق اسٹار فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے حکام سے درخواست کی تھی کہ لاہور کے ٹی ٹوئنٹی کیلئے علیحدہ ٹیم تشکیل دی جائے۔ جسے مسترد کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین