• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا بہت بہادر قوم ہے، بس ڈرائیور مہر خلیل

لاہور ( اے ایف پی) 2009 میں حملے کی زد میں آئی ہوئی سری لنکن ٹیم کی بس کو بہادری سے محفوظ مقام پر پہنچانے والے ڈرائیور مہر خلیل نے کرکٹرز کے دورئہ پاکستان کو ان کا بہادرانہ قدم قرار دیا ہے۔اس واقعے کے آٹھ برس بعد وہ ایک بار پھر سری لنکن کرکٹرز کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں۔ مہر خلیل نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں سری لنکا کتنی جرات مند قوم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس روز دھماکوں کی آوازیں سن پر پہلے میں سمجھا کہ یہ ہمارے غیرملکی مہمانوں کیلئے استقبال کیلیے آتشبازی کی جارہی ہے لیکن اچانک ایک مسلح شخص ہماری بس کے سامنے آیا اور کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کردی، اس پر صورت حال واضح ہوئی۔ میں نے یہ دیکھ کر بس دوڑادی، میں بس بھگاتا ہوا جائے قذافی اسٹیڈیم کے اندر لے گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں سیکورٹی حالات اتنے برے نہیں جتنے دکھائےجاتے ہیں۔
تازہ ترین