• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کی رنگا رنگ تقریب آج ’جیوسوپر‘ پر براہ راست دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی رائزنگ اسٹار ٹیم 21 اکتوبر کی صبح چار ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جائے گی۔ روانگی سے قبل کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب جمعہ کی شام 6 بجے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک الحمرا کمپلیکس میں ہوگی جس میں پاکستان کے ٹاپ پوپ گلوکار عاطف اسلم اور اسرار اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ رنگا رنگ تقریب پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر کی جائے گی۔ لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے کہا ہے کہ اس دلکش اور رنگا رنگ تقریب میں اُن ہی لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے لاہور قلندرز کی ٹی شرٹ پہنی ہوگی۔ یادرہے لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے بھر پور ٹورنامنٹ لاہور میں منعقد کرایا جس کے بعد ”سرگودھا“ کی ٹیم فاتح رہی۔ ٹورنامنٹ کے بعد 16 بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا جو اَب آسٹریلیا جانے کیلئے تیار ہیں۔ روانگی سے پہلے اِن کھلاڑیوں کو رخصت کرنے کیلئے یہ رنگا رنگ تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں لاہور قلندرز رائزنگ اسٹار ٹیم کا مقابلہ سڈنی سکسرز، سڈنی تھنڈرز اور ہوبارٹ کی ٹیموں سے ہوگا۔
تازہ ترین