• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے

انقرہ/اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ گئے، جہاں وہ آج استنبول میں ہونے والے گروپ آٹھ کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔استنبول میں ہونے والا ڈی ایٹ کا نواں سربراہ اجلاس ہے ،جس میں بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکی شامل ہیں، پاکستان ڈی ایٹ کا موجودہ صدر ہے اور وہ یہ مدت پوری کرنے کے بعد بھی بدستور صدارت کے فرائض انجام دیتا رہا ہے۔اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کی صدارت ترکی کے سپرد کریں گے، توقع ہے کہ استنبول میں ہونے والے اجلاس میں ایک اعلامیہ اور لائحہ عمل جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین