• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کسی لمحے عراق سے ملنے والی سرحد بند کر سکتا ہے، ترک صدر

انقرہ (نیوز ڈیسک ) ترکی نے ایک مرتبہ پھر عراق کے راستے عراقی کردستان کے ساتھ ملنے والی اپنی زمینی سرحد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تر کی کسی لمحے عراق سے ملنے والی سرحد بند کر سکتا ہے۔ترک صدر کا یہ بیان علاقے سے فضائی رابطے منقطع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ کردستان کی عراق سے علیحدگی سے متعلق ریفرینڈم کے بعد صدر اردگان سرحد بند کرنے کی دھمکیاں دیتے چلے آ رہے ہیں۔اخبار کے مطابق ان خیالات کا اظہار رجب طیب ایردوآن نے پولینڈ سے واپسی پر اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین