• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں جرائم پیشہ گروہ کے خلاف وسیع پیمانے پر چھاپے

برلن (نیوز ڈیسک)جرمن حکام نے جرائم پیشہ گروہ کے خلاف درجنوں چھاپے مارے ہیں۔ مغربی جرمن علاقوں میں یہ چھاپے اس گروہ سے تعلق رکھنے والی عمارتوں پر مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ان چھاپوں میں تقریباً 50اپارٹمنٹس اور کاروباری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جو مغربی جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں قائم ہیں۔ جرمن حکام کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے بعد گروہوں کے ساتھ ساتھ کلین 81نامی گروہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان دونوں گروپوں کو نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی وزارت داخلہ نے کالعدم قرار دیا تھا، جب کہ ریاست بھر میں مارے جانے والے ان چھاپوں میں 700سیکورٹی اہل کاروں نے حصہ لیا۔
تازہ ترین