• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی پراپرٹی ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون کیلئے رولز میں ترمیم کی تجویز

لندن (پی اے) وزراء کا کہنا ہے کے وہ جعلی پراپرٹی ایجنٹس کو ٹارگٹ کریں اے ان کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں وزراء پراپرٹی لیز ہولڈرز کرائے داروں کو غیر منصفانہ لاگت سے محفوظ رکھنے کے لئے منصوبوں کو آخری شکل دیں گے جن کے ذریعے جعلی پراپرٹی ایجنٹس کی اقلیت کو ہدف بنایا جائے گا کیونکہ یہ جعلی ایجنٹس کنزریومرز کو زیادہ چارجز ادا کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ وزراء قانون میں ترمیم پر غور کر رہے ہیں کہ لیٹنگ اینڈ مینجمنٹ ایجنٹس کوالیفائیڈ ہونے چاہئیں اور وہ اس کام کی پریکٹس کے لئے ریگولیٹڈ ہوں۔ انگلینڈ میں4.2ملین سے زائد لیز ہولڈرز کو سروس چارجز کی مد میں2.5بلین پونڈ سے3.5بلین پونڈ سالانہ ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ بدھ کو ٹرانسپیرنسی کے حوالے سے کمیونٹیز منسٹر ساجد جاوید نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم چھ ہفتے کے لئے ’’کال فا ایویڈنس‘‘ کا آغاز کریں گے تاکہ لوگوں کی شکایات اور موقف سن سکیں گے آیا اس سیکٹر میں ریگولیٹری اوورہال کی ضرورت ہے۔ وہ کنزیومرز کو غیرمنصفانہ سروس چارجز اور بھاری بھر کم اخراجات سے تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کریں گے اور کنزیومرز کو زیادہ اختیارات دینے کی راہیں تلاش کریں گے لیز ہولڈز کو ایجنٹس سے زیادہ اختیارات دیئے جائیں گے۔ ریویو میں یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ آیا نئی ریگولیٹری باڈی کی ضرورت ہے کیا علیحدہ سے باڈیز قائم کی جانی چاہئیں جو کہ لیز ہولڈر اینڈ پرائیویٹ اینٹڈ مینجمنٹ اینڈ لیٹنگ ایجنٹس کے لئے ہوں۔ دیگر زیر غور اقدامات میں مینجنگ ایجنٹ کی تقررری میں لیز ہولڈر کے زیادہ اختیارات اور سسٹم میں زیادہ سے زیادہ شفافیت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ہماری مجوزہ تبدیلیاں لینڈ لارڈز لیز ہولڈرز اور رینٹ کو زیادہ اعتماد دیں گی اور انہیں یہ معلوم ہوگا کہ ان کے ایجنٹس لازماً رولز پر اطلاق کریں۔ کنزیومر گوپ وچ کی ریسرچ کے مطابق غیر منصفانہ پریکٹس کی وجہ سے ہرسال700ملین پونڈ غیر ضروری سروس چارجز کی مد میں ادا کئے جا رہے ہیں۔ دیگر مثلاً آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ آن لیز ہولڈز کو یقین ہے کہ مجموعی مالیت1.4بلین پونڈ تک ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین