• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکاٹ لینڈ میں اوفیلیا طوفان سے عمارت کا اگلا حصہ گرگیا

گلاسگو (طاہر انعام شیخ)سکاٹ لینڈ میں 125کلومیٹر کی رفتار سے آنے والے اوفیلیا نامی طوفان نے جہاں ملک کے دیگر حصوں میں نظام زندگی معطل کیا وہاں گلاسگو میں پاکستانی اکثریتی علاقے گوون ہل کی بلڈنگ کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔ اس وقت بلڈنگ میں کوئی فرد موجود نہ تھا، کیونکہ اس کی کھڑکیوں کے قریب ڈھانچے میں چند نقائص پائے گئے تھے، اور تقریباً ایک سال سے یہ عمارت خالی تھی جس کی مرمت کا کام عنقریب شروع ہونے والا تھا۔ صبح چار بجے کے قریب طوفان کی شدت سے بلڈنگ کی اینٹیں گرنا شروع ہوگئیں اور آگے والا حصہ زمین پر آگرا، رات کی وجہ سے سڑک پر بھی کوئی موجود نہ تھا۔ چنانچہ خوش قسمتی سے کوئی فرد زخمی نہیں ہوا اگرچہ اس بلڈنگ کی مرمت کی ذمہ داری پرائیوٹ مالک مکان کی ہے لیکن گلاسگو سٹی کونسل نے بھی اس کے لئے مالی مدد کی پیشکش کی ہے۔ سکاٹ لینڈ میں آنے والے اس طوفان کے باعث ٹرین، فیری سروس متاثر ہوئی اور کئی بڑے پل بھی ٹریفک کے لئے بند کردیئے گئے۔ 1300گھروںکی بجلی چلی گئی تھی، جس کو اب بحال کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین