• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی حکومت نے عوام کو بدحالی میں پھنسا دیا، زاہد حسین بھدر

برسلز (عظیم ڈار)پاکستان تحریک انصاف بلجیم کے سینئر رہنما زاہد حسین بھدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہچکولے کھا رہا ہے جس کی وجہ سے معاشی اور اقتصادی صورتحال ناگفتہ بہ ہے۔ پاکستان میں موجودہ حکمراں ملک اور عوام کو بدحالی اور نعرے مارنے والی سیاست کے گرداب میں پھنسا کر خود عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ زاہد حسین بھدر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان ایک ایسے رہنما ہیں جنہوں نے پاکستانی سیاست کے ایوانوں  میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھا کر سیاسی، سماجی حلقوں میں تہلکہ مچادیا۔ انہوں نے پاکستان کے غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور سرکاری و غیرسرکاری اداروں میں کرپشن کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کو رول ماڈل بنا کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز میں پی ٹی آئی کی مقبولیت نے کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی سیاست دانوں سے کہا کہ وہ کپتان کی ٹیم کا حصہ بن کر ملک کو ناقابل تسخیر قوت میں تبدیل کریں۔
تازہ ترین