• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا کی صورتحال، یورپی کونسل نے میانمار کی فوج سے رابطے معطل کردیئے

استنبول (نیوز ڈیسک)یورپی کونسل نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال پر میانمار کی فوج کے ساتھ روابط معطل کردیئے۔ کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد میں میانمار کی فوج کو مخصوص اسلحہ اور آلات کی فروخت معطل کرنے کی توثیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے رکن ممالک میانمار کی فوج کے کمانڈر انچیف اور دیگر سینئر فوجی حکام کو دوروں کے دعوت نامے منسوخ کردیں گے اور دفاعی تعاون پر نظرثانی کرینگے اعلامیے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے صورتحال میں بہتری نہ آنے پر میانمار کے خلاف مزید اقدامات بھی کئے جاسکیں گے۔ واضح رہے کہ میانمار کی فوج کے مظالم کے باعث6لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان اپنے گھربار چھوڑ کر بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں اور انہوں نے اپنے تحفظ کے لئے بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین