• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سیون ممالک وزرائے داخلہ کا دو روزہ اجلاس شروع

اٹلی (نیوز ڈیسک)جی سیون کے وزرائے داخلہ کا دو روزہ اجلاس جمعرات اٹلی میں شروع ہو رگیاہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اطالوی جزیرے اسکیا پر ہونے والی اس ملاقات میں داعش کے یورپ میں ممکنہ حملوں پر توجہ مرکوز رہے گی۔ شام اور عراق میں اس شدت پسند گروہ کی پسپائی کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ اس کے غیر ملکی جنگجو یورپی ممالک کا رخ کرتے ہوئے وہاں دہشت گردانہ کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جی سیون کے وزراء دیگر اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
تازہ ترین