• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں بزنس پارک میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے،ملزم اور متاثرین کا تعلق ایک ہی کمپنی سے ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ علاقے کے اسکول بھی بند کردیئے گئے۔
تازہ ترین