• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمان وطن لوٹ کر پھر ہجرت پر مجبور

نیپیدائو (نیوز ڈیسک)40برس قبل روہنگیا کو دوبارہ بسائے جانے کے لئے راخائن میں شروع کی گئی سکیم کے تحت وطن واپس جانے والے مسلمانوں کو میانمار کی فوج کے ہاتھوں تشدد اور مسلم اقلیت کی نسل کشی کے باعث ایک بار پھر ہجرت اختیار کرنا پڑرہی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس اگست کے آخر میں میانمار میں سیکورٹی فورسزکے کریک ڈائون کے آغاز کے بعد سے لاکھوں روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ میانمار کی فوج کی جانب سے جاری اس آپریشن کو نسل کشی کے مترادف قرار دے چکی ہے۔ تارکین وطن کا کہنا ہے کہ جب ہم سے مزید نہ رہا گیا اور روہنگیا کسانوں کے خلاف حملے تیز تر ہوگئے تو ہمیں اپنا گائوں چھوڑنا پڑا۔ وہ لوگ نوجوانوں کو اغوا کررہے تھے اور تاوان کی رقم مانگتے تھے۔ بنگلہ دیش میں اس وقت تقریباً 10لاکھ روہنگیا مہاجرین موجود ہیں۔
تازہ ترین