• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استقبال میلاد مصطفیﷺ کے حوالے سےعالمی محفل نعت18نومبر کو ہوگی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) انٹر نیشنل نعت ایسوسی ایشن کی سالانہ عالمی محفل نعت بسلسلہ استقبال آمد تاجدار انبیا میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم18نومبر کو مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک میں منعقد ہوگی ۔اس سلسلہ میں چیئرمین علامہ قاری جاوید اختر چشتی، ڈائریکٹر کوآرڈینیٹر محمد خوشتر، صدر میاں نعیم طاہر، سیکرٹری جنرل علامہ عظیم، رابطہ سیکرٹری قاری سبطین علی نے مشترکہ طور پر کہا کہ نعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم امت مسلمہ میں اتحاد اور قرآن و سنت کی پیروی کے جذبے کو دلوں میں ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے اور محافل نعت کے ذریعے حب رسولﷺ دلوں میں موجزن کیا جاتا ہے، چیئرمین علامہ قاری جاوید اختر چشتی نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جب کہ اسلام امن کا علمبردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کو مسلمانوں میں پختہ کرنے کے لیے نعت اہم ذریعہ ہے۔
تازہ ترین