• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی میک اپ کا سامان بیچنے والی عورت کو 2400پونڈ جرمانہ

مانچسٹر(نیوز ڈیسک) جلدی بیماریوں کے خطرات والی میک اپ اشیاء بیچنے والی عورت کو 2400 پونڈ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ اس کی تحویل میں موجود51اشیاء کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے- مانچسٹر سٹی کونسل کے مطابق ماسٹن لین مانچسٹر میں ٹی ایم کاسمیٹکس پربیچی جانے والے میک اپ کے سامان کا تجزیہ کیا گیا تو ماہرین نے ثابت کیا کہ ان اشیاء کی تیاری میں شامل مادہ ہائیڈروکوئینان پر اس ملک میںپابندی ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جلدبیماریوں سمیت بہت سی نقصانات ہو سکتے ہیںجن میں نروس سسٹم کی خرابی اور پیٹ کی بیماریوں کے ساتھ جلد کا کینسر ہونے کا احتمال بھی موجود ہے ٹی ایم کاسمیٹکس کی مالک 48سالہ میگ چکس کو اس بارے میں پہلے وارننگ دی گئی تھی کہ وہ یہ اشیاء نہ بیچے لیکن جب ایسی ہی اشیاء پر مشتمل اس کا سامان جو بیرون ملک سے منگوایا گیا تھا تو یہ سامان مانچسٹر ائرپورٹ پر روک کر قبضے میں لے لیا گیا اور اسے عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ۔ مانچسٹر مجسٹریٹس کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد اس کو پانچ الزامات کے تحت چودہ سو پونڈ جرمانہ، نو سو پونڈ کورٹ فیس اور ایک سو چالیس پونڈ وکٹم سرچارج ادا کرنے کا حکم سنایا۔
تازہ ترین