• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹرسٹی کونسل کا پیدا ہونے والے بچوں کو لائبریری کارڈ تحفے میں دینے کا فیصلہ

مانچسٹر(نیوز ڈیسک)مانچسٹر سٹی کونسل نے نومولودبچوں میں ذوق مطالعہ کی ترویج کے لئے آئندہ بچوں کوان کی پیدائش کے ساتھ ہی لائبریری کارڈ تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہوش سنبھالنے کے فوری بعد ان کا مطالعہ کی طرف میلان ہو-سٹی کونسل کی ایک پریس ریلیز کے مطابق آئندہ ماہ سے جونہی کسی بچے کی پیدائش کی رجسٹریشن ہو گی تو اس کو لائبریری کارڈ اور استقبالی لیف لیٹ فری میں جاری کیا جائے گا جس میں مقامی شور سٹارٹ مراکز بھی کونسل کے ساتھ شراکت کریں گے - بچوں کے لئے لائبریریوںمیں کہانیوں کی کتابیں اور موسیقی کی سی ڈیز بھی فراہم کی جائیں گی جس سے ان کے اندر شروع سے ہی ذوق مطالعہ، موسیقی کارجحان، الفاظ کی پہچان اور تال کا استدلال پیدا ہونا شروع ہو جائے گا جو عمر بڑھنے کے ساتھ بڑھتا جائے گا ۔
تازہ ترین