• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل بیتؓ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، انصرالقادری

مانچسٹر (نمائندہ جنگ)مفتی انصرالقادری نے کہا ہے کہ اہل بیت اطہارؓ کی محبت کے بغیر نہ تو ایمان مکمل ہوسکتا ہے اور نہ ہی کوئی جنت میں داخل ہوسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کریمیہ مانچسٹر میں سیدنا امام حسینؓ کی شہادت کے سلسلہ میں جلسہ کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت و سرپرستی محقق عالم دین علامہ ظفرمحمود مجددی فراشوی نے کی۔ مفتی انصرالقادری نے اہل بیت اطہار کی شان تفصیل سے بیان کی اور واقعہ کربلا کے فلسفہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ حق و باطل کے نظریات کی جنگ تھی۔ اس معرکہ کربلا نے قیامت تک اہل حق کو جرآت اور حوصلہ دیا اور یزیدیت کو ذلت بدنامی کا بدنما داغ نصیب ہوا۔ سرپرست و محقق علامہ ظفر محمود مجددی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمان مظلومیت کی تصویر بنتے جارہے ہیں اس کا مقابلہ جذبہ شبیری اپناکر، انا کو چھوڑ کر دامن مصطفیؐ اور جذبہ حسینیؓ کرنا ہوگا۔ انہوں نے برما میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے، ظلم بربریت پر عالمی خاموشی کی مذمت کی۔ علامہ ظفرمحمود مجددی نے حال ہی میں عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں خانہ جنگی اور مسلمانوں کی ایک دوسرے کے خلاف تفرقہ بازی کو اسلام دشمن سرگرمی گردانتے ہوئے اور او آئی سی، اقوام متحدہ پر عالمی امن بحال کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر علامہ خورشید قصوری، قاری عبدالمالک نقشبندی،استاد محمد صفدر کے علاوہ بڑی تعداد میں مرد خواتین نے شرکت کی۔
تازہ ترین