• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کمیونٹی کی پاکستان میں خواندگی بڑھانے کے لیے مہم

پیرس (رضا چوہدری) اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے وطن عزیز سے ناخواندگی کے خاتمے، خصوصاً خواتین کو خواندہ اور ہنرمند بنانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ایک مہم شروع کی ہے جو کراچی سے خیبر تک دو سال کے مختصر عرصہ میں ناخواندہ خواتین اور بچیوں کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کررہی ہے، اس مقصد کے لیے متعدد سکول کام کررہے ہیں، اس کارخیر کا آغاز فرانس میں مقیم عباس تارڑ اور ان کے بھائی ظفر اقبال تارڑ نے ساتھیوں کے تعاون سے کیا، اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے میاں شہباز کسانہ آف کوٹلہ کی طرف سے ایک اجلاس اپرویلیر نزد پیرس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ناصر عباس تارڑ، ظفر اقبال تارڑ، میاں شہباز کسانہ ، چوہدری عدنان فیصل، ظہیر احمد، گجر خان، وحید احمد اور مزحمد اسلم نے اس بات کا عہد کیا کہ وطن عزیز سے جہالت اور اندھیروں کو ختم کیا جائے گا ،تاکہ معاشرے کو سدھار کر ملک کو آگے بڑھایا جائے اور وطن کےبہترین ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین