• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی کا قافلہ کروڑوں دلوں کی آواز ہے، الطاف شاہد

بریڈفورڈ (پ ر)پاک سرزمین پارٹی نے بریڈفورڈ میں بھی اپنا آفس کھول لیا۔ پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد، جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر نے آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا، ان کے ساتھ پاک سرزمین پارٹی بریڈفورڈ کے صدر کاشان جیلانی، سینئر نائب صدر راجہ طارق، جنید اور دیگر موجود تھے۔ رہنمائوں نے کہا کہ 3مارچ 2016ء کو دو محب وطن اور نڈر پاکستانیوں نے کراچی میںبانی MQMکے خلاف آواز حق بلند کی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ دو محب وطن پاکستانیوں سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کا قافلہ آج کروڑوں پاکستانیوں کی آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے ایسی جماعت کی بنیاد رکھ دی ہے جو وطن سے محبت کا درس دیتی ہے جس پارٹی کا نام ہی پاک سرزمین پارٹی ہے جو قومی ترانے کی آواز ہے جو قومی پرچم تھام کر چل رہی ہے جس میں لسانیت اور فرقہ واریت نہیں ہے، یہی وجہ ہے جہاں بھی پاک سرزمین پارٹی کے قائدین جاتے ہیں عوام کھنچے چلے آتے ہیں۔ چیئرمین مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی قائدین سندھ کے دورے پر ہیں، پاک سرزمین پارٹی نے سندھ میں انقلاب برپا کردیا ہے اور عوام جوق در جوق پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، جب پاک سرزمین پارٹی کے سینیئر وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل رضا ہارون برطانیہ کے دورے پر آئے تھے تو تب بھی پاکستان کے عوام نے انہیں لبیک کہا تھا، برطانیہ بھر سے پاکستانی اس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور پاک سرزمین پارٹی نے اب یورپ کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے۔

تازہ ترین