• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’رات میں نے ایک طویل خواب دیکھا۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا۔
وہ بہت تھکا ہوا لگ رہا تھا۔
چہرے پر بے زاری تھی۔
آنکھیں سوجی ہوئی تھیں۔
’’کیا دیکھا خواب میں؟‘‘
میں نے دل چسپی سے پوچھا۔
’’میں نے دیکھا کہ امریکہ میں ہوں۔
مرسڈیز چلا رہا ہوں۔
میرے برابر میں اینجلینا جولی بیٹھی ہے۔
بالٹی مور سے نکلا ہوں،
واشنگٹن ڈی سی کی طرف رخ ہے۔‘‘
ڈوڈو نے تفصیل بیان کی۔
’’واہ واہ، کیا بات ہے!
لیکن اتنے تھکے ہوئے کیوں لگ رہے ہو؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
ڈوڈو نے منہ بنا کر کہا،
’’ساری رات ٹریفک جام میں پھنسا رہا۔‘‘

تازہ ترین