• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اہداف کو پورا کرنا اولین ترجیح ہے،سی ای او ہیلتھ

ملتان(جمیل قریشی سے)چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹرشاہد محمود بخاری نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اہداف کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے ، محکمہ صحت ملتان کے زیر اہتمام 73بنیادی مراکز صحت 8رورل ہیلتھ سینٹر فاطمہ جناح خواتین جنرل ہیلتھ سینٹر،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل سٹاف نرسیں اور دیگر عملہ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا ہےاور انکی حاضری کو سوفی صد یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے ،محکمہ صحت کے زیر اہتمام جاری صحت عامہ کے فروغ کیلئے جاری پروگرام جن مین پولیو کے خلاف مہم ،ٹی بی ڈاٹ پروگرام،ہیپاٹائٹس بی اور سی ،بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات شامل ہیں ان پروگراموں کی سو فیصد مانیٹرنگ کی جا تی ہے، ضلع ملتان میں گزشتہ پانچ سالوں میں پولیو کا کوئی بھی کیس نہیں بھی رپورٹ نہیں ہوا ، ضلع بھر میں محکمہ صحت کی خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کا عمل شروع کیا جائے اور اس ضمن میں میرٹ کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائے گامحکمہ سے سفارش کلچر کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا، اتائیت کے خاتمہ کیلئے ماسٹر پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور اسکے خاتمہ کیلئے جلد ضلع بھر میں آپریشن کیا جائے گا۔
تازہ ترین