• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ قطب پور اور شجاع آباد کے علاقے سے 2 لڑکیاں اغوا

ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ قطب پور اور شجاع آباد کے علاقےسے 2 لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا تفصیل کے مطابق محلہ نذر آباد کے رہائشی ظہورالحسن نے تھانہ قطب پور پولیس کو درخواست دی کہ خالد محمود کا اس کے گھرآنا جانا تھا جس نے اس کی بیٹی کو2 نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے اغوا کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ،حاجراں بی بی نے تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس کو آگاہ کیا کہ اس کی بیٹی اقراء بی بی گھر میں اکیلی تھی جس کو عارف ، شاکر، مشتاق اغوا کر کے فرار ہو گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین