• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ قادرپورراں کے خلاف پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ کی رپورٹ پیش کرنے اور 4 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کاحکم دیاہے،فاضل عدالت نے تھانہ قادرپورراں میں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام اعجازاحمدکی سماعت میں گواہان اور پی ایف ایس اے لیبارٹری رپورٹ پیش نہ کرنے پر سی پی او ملتان کو ایس ایچ اوتھانہ کینٹ کے خلاف پولیس آرڈرکی دفعہ 155-سی کے تحت مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا،اسی طرح تھانہ لوہاری گیٹ میں درج منشیات کےمقدمہ سرکار بنام مہران میں طلبی کے باوجود بطور گواہ پیش نہ ہونے پر اے ایس آئی محمد رمضان اور غلام مرتضیٰ،ہیڈکانسٹیبل محمد سلیم اور کانسٹیبل جاوید اقبال کو گرفتارکرکے 4 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزموں خالد محمود اور گل ملک کو 3،3 سال قید اور 5،5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ملزم آصف محمود کو 2 سال قید اور 4 ہزارروپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی اہلکار سے پولیس اہلکاروں کی بدسلوکی کے خلاف درخواست پرسی پی اوملتان کوقانون کے مطابق کارروائی کرکے رپورٹ عدالت پیش کرنے کاحکم دیاہے،فاضل عدالت میں عدالتی اہلمد عمران احمدبھٹی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ 17 اکتوبرکوپولیس لائن میں بھرتی فارم کانسٹیبلان جمع کرانے گیا اس دوران اےایس آئی عطاءاللہ اور3 نامعلوم کانسٹیبلوں نےاس سے بدتمیزی شروع کردی ، ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کوہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ صدرسے 27 اکتوبرکوجواب طلب کرلیاہے،فاضل عدالت میں ملتان کی کائنات نسیم نے درخواست دائر کی تھی ،سپیشل جج اینٹی کرپشن نے رشوت لینے کےمقدمہ میں گرفتار محکمہ انہارکے ضلعدارشجاع آبادغلام حسین کا5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیا ہے ،ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ایچ اوتھانہ الپہ کو 3 محبوس بچے برآمدکرکے آج عدالت پیش کرنے کا حکم دیاہے،فاضل عدالت میں ملتان کی فرزانہ مائی نے درخواست دائرکی تھی کہ اس کے شوہر نے تشددکرکے گھر سے نکال دیا اور بچے چھین لئے،ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم ہمایوں کی ضمانت منظورکرنے کاحکم دیاہے، اسی طرح کھیتوں سے پانی چوری کے ملزم ربنوازکی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پرمنظورکرنے کا حکم دیا ہے ۔
تازہ ترین